پنڈدادنخان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں جوتانہ پٹرول پمپ کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں عدنان ولد سلطان، محمد حسین ولد سلطان، عبداللہ ولد عامر اور محمد مدثر ولد ناصر سکنہ پنڈدادنخان شامل ہیں۔
چاروں زخمیوں کو طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



