دینہ پولیس نے اغواء شدہ 2 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا، ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے پکار 15 پر موصول اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ 2 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کامیاب کارروائی پر لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ان کی ٹیم نے برق رفتاری سے کارروائی کی۔ پولیس کو پکار 15 پر ایک لڑکی کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مارا اور نہ صرف اغوا شدہ لڑکی بلکہ ایک اور لڑکی کو بھی بازیاب کرا کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی شہری کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پکار 15 پر موصول ہونے والی ہر اطلاع پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



