منگلا پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے

دینہ: ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناخت خرم شہزاد اور زیاد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے موٹر سائیکل اور مال مسروقہ برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم خرم شہزاد سے پسٹل 30 بور معہ روند بھی برآمد کر لیے گئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button