میرپور ائرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ جلد پورا کیا جائے، عبدالرشید چوہدری

وٹفور ڈ: کشمیر ی رہنما اور سابق کاؤنٹی کونسلر عبدالرشید چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالق سے اپیل کی ہے کہ وہ میر پور ائر پورٹ کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میر پور ائر پورٹ کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کئے گئے تھے، اس کے باوجود میر پور ائر پورٹ کی تعمیر اب تک نہیں ہوسکی ۔ یہ آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آزاد کشمیر میں گزشتہ 76سال میں ایک انٹر نیشنل ائر پورٹ تک تعمیر نہیں کیا، لاکھوں سیاح آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات دیکھنےآتے ہیں لیکن وہ بذریعہ جہاز آزاد کشمیر نہیں آ سکتے۔ نہ بذریعہ ٹرین آ سکتے ہیں۔

چوہدری رشید نے کہا کہ وہ کون سی وجوہات ہیں کہ میر پور ائر پورٹ کی تعمیر نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ائر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو ریونیو حاصل ہو گا ۔

عبدالرشید چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے کہا کہ وہ ائر پورٹ کی تعمیر کیلئے کشمیر ی عوام کو سیالکوٹ کے عوام کی طرح حق دیں تاکہ کشمیری میر پور ائر پورٹ کی تعمیر خود کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button