دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا

برازیل کے جوڑے نے دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اکتیس سالہ پاؤلو گیبریل ڈا سلوا باروس اور 28 سالہ کاٹیوسیا لی ہوشینو پہلی بار 2006 میں ملے تھے، شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل یہ جوڑا 15 سال سے زیادہ عرصے تک لونگ پارٹنر شپ میں تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوڑے کی مشترکہ اونچائی 181 اعشاریہ 41 سینٹی میٹر (5 فٹ 9 انچ) ہے۔ پاؤلو کی اونچائی 90 اعشاریہ 28 سینٹی میٹر (35 اعشاریہ 54 انچ) ہے جبکہ کیٹیوسیا کی اونچائی 91 اعشاریہ 13 سینٹی میٹر (35 اعشاریہ 88 انچ) ہے۔

اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے ضرور ہیں لیکن ہمارے دل بڑے ہیں اور ہماری زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے لئے بہت پیار ہے۔ ہماری زندگی چیلنجز سے خالی نہیں لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ہم مل کر ان مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button