دینہ میں زائد نرخوں پر گیس سلنڈر فروخت کرنے والے پلانٹ اور ایل پی ایجنسیوں کو جرمانے، 2 ایجنسیاں سیل

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی کارروائیاں، زائد نرخوں پر گیس سلنڈر فروخت کرنے والے پلانٹ اور ایل پی جی ایجنسیوں کو بھاری جرمانے ، دو ایل پی جی ایجنسیاں سیل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے سرکاری ریٹ سے زائد نرخ پر گیس سلنڈر فروخت کرنے والے ایل پی جی گیس پلانٹ اور ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے روہتاس روڈ پر قائم ایل پی جی گیس پلانٹ اور شہر میں متعدد گیس ایجنسیوں کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے دو ایجنسیاں سیل کر دیں۔
شہریوں نے ایل پی جی مافیا کے خلاف ایکشن لینے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو خراج تحسین پیش کیا۔



