جہلم میں نکاسی آب بہتر بنانے کے لیے نالوں کی روزانہ صفائی کا عمل جاری

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالوں کی صفائی کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

اس آپریشن کی تمام سرگرمیاں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا مقبول سنپال کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہیں تاکہ گندے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو ریلیف فراہم ہو۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر واسا کا فیلڈ عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہمہ وقت متحرک ہے، جہاں بھاری مشینری کے ذریعے نالوں سے گاد اور کچرا نکال کر پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔ ایم ڈی واسا مقبول سنپال خود فیلڈ میں صفائی کے کاموں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ کام کے معیار اور رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واضح کیا ہے کہ نالوں کی صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور نکاسی آب کے مسائل کے مستقل حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button