جہلم میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں کے مقام پر سمال انڈسٹریز کے سامنے جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 25 سالہ غفران ولد پرویز احمد سکنہ نارووال موقع پر ہی جاں بحق اور 23 سالہ محمد اویس ولد ظفر اقبال شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



