منگلا پولیس کی کارروائی، آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button