محرم الحرام کے دوران جہلم پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم

جہلم: محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں علماء کرام و ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم، منتظمین، لائسنس ہولڈرز، ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز ضلع ہذا، ڈی ایس او اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سےکیا گیا جبکہ اختتام ملکی سلامتی کےلئے اجتماعی دعا کے ساتھ کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم نے شرکاء سے خطاب کیا اور محرم الحرام کے دوران انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے اور کہا کہ ماہ محرم الحرام کے دوران شہادت حضرت امام حسین ؑ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں کل159جلوس اور 784مجالس منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت اور ایس او پیز کی پابندی کی جائے، جلوس اور مجالس میں شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ جلوس کے آغاز سے پہلے سویپنگ اور سرچنگ عمل میں لائی جائے گی، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

شرکاء نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ماہ مقدس کو امن اور بھائی چارے کی مثال بنایا جائے گا، ماضی کی طرح اس بار بھی امن و امان قائم کرنا اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جہلم پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جہلم پولیس شہریوں کے تحفط اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button