جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں عاصم محمود اور ٹیم کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اقبال اور وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ 9 عدد موٹر سائیکلز اور ایک عدد میزائل موٹر برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری اور دیگر چوری کی کئی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
