پنڈدادنخان میں مٹھا پتن وادی توبر کے تالاب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پنڈدادنخان میں مٹھا پتن وادی توبر کے تالاب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے مٹھا پتن وادی توبر میں واقع پتن کے تالاب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاش تقریباً دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے تالاب سے لاش نکال لی۔ بعد ازاں لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔



