جہلم میں 55 سالہ شخص کنویں کی کھدائی کے دوران کنویں میں گر گیا

جہلم میں 55 سالہ شخص کنویں کی کھدائی کے دوران کنویں میں گر گیا، ریسکیو ٹیموں نے 55 سالہ شخص کو زندہ بچا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں حسن پلازہ کے قریب 55 سالہ شیراز عظمت ولد محمد اکرم کنویں کی کھدائی کے دوران کنویں میں گر کر ملبے تلے دب گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم نے کنویں کے ملبے تلے دبے ہوئے 55 سالہ شیراز عظمت کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے با حفاظت باہر نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں میں گرنے والے شخص کا تعلق جہلم کے علاقہ ڈھوک فردوس سے ہے۔

Exit mobile version