دینہ: پیر سید بشیر حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددیؒ کا 15 واں دو روزہ سالانہ عرس پاک اختتام پذیر ہو گیا، پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطانپوری نے خصوصی خطاب کیا، کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پیر طریقت رہبر شریعت فخر السادات پیر سید بشیر حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددیؒ کا 15واں سالانہ دوروزہ عُرسِ پاک لہڑی کے علاقہ رواتڑہ شریف میں اختتام پذیر ہو گیا۔ عرس میں مشائخ عظام، علماء کرام اور ثناخوانان مصطفےٰ ﷺ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
محفل پاک کی صدارت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے کی۔ 24نومبر بروز اتوار کو دربار شریف کی چادر پوشی کی گئی اور بعد نماز مغرب تا عشاء محفل پاک انعقاد پذیر ہوئی جس میں علامہ مولانا فتح محمد علوی(اسلام آباد) نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل پاک دوسری نشست 25نومبربروز سوموار انعقاد پذیر ہوئی جس میں علامہ مولانا پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری نے خصوصی خطاب کیا۔
دیگر مشائخ عظام و علماء کرام میں علامہ مولانا صاحبزادہ قاضی سلطان محمود قادری اعوانی(اعوان شریف)، علامہ مولانا سید جاوید اقبال شاہ (دینہ)، علامہ مولانا پروفیسر نجم المصطفیٰ شاہ (دینہ)، علامہ مولانا نوید احمد سلطانی (بوہڑیاں)، علامہ مولانا فضلِ حق نقشبندی (دینہ)، پیر سید ذاکر حسین شاہ (نکودر)، پیر تنزیل الرحمن شاہ (دیوان حضوری شریف)شامل ہیں۔
محفلِ پاک میں حاجی رمضان اعوان چشتی(گوجرخان)، اجمل قریشی(گوجرخان)، ایڈووکیٹ چوہدری زبیر (سوہاوہ)، ملک عاطف رضوی(سوہاوہ)، سوہاوہ کے سینئر صحافی احسن وحید و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری کا کہنا تھا کہ آج پیرسید بشیرحسین شاہ جی ؒ کو دنیا سے پردہ فرمائے ہوئے 15سال بیت گئے لیکن عوام کے دلوں میں ان کی محبت و الفت قابلِ رشک ہے۔ آپؒ نے اپنی زندگی اللہ عزوجل کی رضا اور حبیب خدا ﷺ کی اطاعت میں بسر کی۔آستانوں کا مقصد صرف اور صرف دین اسلام کی اشاعت اور وقت کے فتنوں سے عوام الناس کو محفوظ رکھنا ہے۔
پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری(سجادہ نشین خانقاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ رواتڑہ شریف) کا کہنا تھا کہ تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر صاحبؒ نے جن مساجد و مدارس کی بنیاد رکھی وہاں دینی و دنیاوی تعلیم جاری ہے۔مدارس میں درسِ نظامی کے علاوہ آن لائن درس نظامی کی کلاسز بھی جاری و ساری ہیں۔جس میں روز بروز مزید بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آخر میں صاحبزادہ قاضی سلطان محمود قادری اعوانی نے خصوصی دعا فرمائی۔
