معروف قانون دان سعود شاہ اینٹی کرپشن کمیٹی سرائے عالمگیر کے چیئرمین مقرر

جہلم: معروف قانون دان سعود شاہ اینٹی کرپشن کمیٹی سرائے عالمگیر کے چیئرمین مقرر، پنجاب بار کونسل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سعود شاہ تحصیل بار سرائے عالمگیر کے فنانس سیکرٹری کے عہدے پر بھی تعینات ہیں، اس سے پہلے جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے معروف قانون دان سعود شاہ چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی سرائے عالمگیر مقرر کردیا گیا۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے سعود شاہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور تمام سرکاری اداروں میں نوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کردی گئی ہیں۔

سعود شاہ تحصیل بار سرائے عالمگیر میں فنانس سیکرٹری کے عہدے پر بھی تعینات ہیں اور جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

اس موقع پر سعود شاہ کا کہنا ہے کہ اپنی سیٹ کے ساتھ انصاف کر کے مظلوم شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار اداکروں گا، میں اپنے شہریوں کے لِئے 24گھنٹے حاضر ہوں۔میرا یہ بھی ایک پیغام ہے کہ جہاں پر سرکاری اداروں میں کرپشن یا لوٹ ماردیکھیں تو میرے ساتھ رابطہ کریں، کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہر میں کھڑا کروں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button