وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور حمزہ اظہر کیانی کی سینئر صحافی نعیم اختر بھٹی سے تعزیت

جہلم: وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور حمزہ اظہر کیانی نے صحافی نعیم اختر بھٹی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور حمزہ اظہر کیانی جہلم میں پی ٹی وی نیوز کے نمائندے نعیم اختر بھٹی کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے ان کے بھائی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نعیم اختر بھٹی کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

بلال اظہر کیانی اور حمزہ اظہر کیانی نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اہلِ خانہ کے ساتھ شریکِ غم ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button