دینہ میں خاتون سے گینگ ریپ، مرکزی ملزم گرفتار، ساتھیوں کی تلاش جاری

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے سنگین مقدمہ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد باقی ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



