پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے معاشرے کے محروم طبقات، خواتین اور بے آسرا بچوں کی خدمت اور حفاظت کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے دارالامان جہلم اور سایہ ہومز ٹرسٹ کے نمائندگان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، مفاہمتی یاداشتوں کے تحت معاشرے کے محروم طبقات، خواتین اور یتیم بچوں کو شیلٹرز اور تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات اور تحفظ مرکز جہلم میں رپورٹ ہونے والے لاوارث اور بے آسرا بچوں اور عورتوں کو تحفظ اور بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button