دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے وارڈن کی لاش برآمد

جہلم: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 25 سالہ وارڈن عظیم اختر کی نعش دریا سے برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اہلکار 25 سالہ عظیم اختر کی تلاش کے لیے آپریشن چوتھے بھی جاری رہا اور غوطہ خور ٹیموں نے چار روز کی طویل جدوجہد کے بعد نعش دریائے جہلم سے نکال لی گئی۔

سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 جہلم اور پاک فوج کے غوطہ خورٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیم نے بھی سونار آلات کے ہمراہ تلاش کے آپریشن میں حصہ لیا۔

ضروری کارروائی کے بعد 25 سالہ عظیم اختر کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ 7 جون کی صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ملازمین بیلا باربی کیو کے مقام پرتفریح کے لئے گئے جہاں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا وارڈن عظیم اختر ولد نعیم اخترسکنہ چاکرہ ضلع راولپنڈی دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button