جہلم کے سرکاری سکول میں بچے پر تشدد کرنے والی ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

جہلم: کلاس روم میں کاپیاں نہ لانے پر تیسری جماعت کے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والی سرکاری سکول کی ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کنتریلہ کی ٹیچر فریدہ بی بی نے سوئم کلاس کے طالب علم 8 سالہ طٰہ ساجد کو کلاس روم میں کاپیاں نہ لانے پر ڈنڈے سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ کالا گجراں پولیس نے بچے کے چچا اسد محمود کی مدیت میں ٹیچر فریدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالب علم اپنے بھائی کے بیگ میں کاپیاں رکھ کرکلاس روم میں چلا گیا تھا لیکن خاتون ٹیچر نے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے 8 سالہ طالب علم کے جسموں پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، طالب علم کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

تھانہ کالا گجراں پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا عکس (تصویر: عامر کیانی)

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button