اداروں کو ’’سورس آؤٹ‘‘ کرنے کی پالیسی حکومت اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، مرزا عبدالغفار

پڑی درویزہ، سوہاوہ: مرزا عبدالغفار نے کہا کہ پبلک سیکٹر اداروں کو ’’سورس آؤٹ‘‘ کرنے کی پالیسی حکومت اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری اور پارٹی کے 55 سالہ دیرینہ انقلابی کارکن سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے صحت، تعلیم اور نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر جیسے عوامی اداروں کو ’’سورس آؤٹ‘‘ کرنے کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا عبدالغفار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نجکاری جیسی عوام دشمن اور ملازم دشمن پالیسیوں کے باعث پیپلز پارٹی اور موجودہ حکومت کا اتحاد کسی بھی وقت خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت اور تعلیم جیسے حساس محکموں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے نہ صرف عوام متاثر ہوں گے بلکہ سرکاری ملازمین بھی عدم تحفظ کا شکار ہو جائیں گے، اور اس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مستقبل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مرزا عبدالغفار نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کو پرائیویٹائز کر کے سرکاری ملازمین کو تحصیل اور ضلعی سطح کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جو ملازمین کے مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن حکومت ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نجکاری کے بعد وفاقی محکمہ فیملی پلاننگ و پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بلاوجہ اضافی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ ’’مریم کلینک‘‘ کے نام سے بی ایچ یوز پر تعینات پرائیویٹ ڈاکٹرز ان ورکرز کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ دور دراز علاقوں سے مریض خواتین کو ذاتی خرچے پر لائیں۔ اس کے علاوہ ان ورکرز کو حکم دیا گیا ہے کہ ہر ماہ کم از کم ایک ڈیلوری لازمی لائیں، جو کسی طور ممکن نہیں۔

مرزا عبدالغفار نے مزید کہا ہے کہ بشمولہ پنجاب کے مطابق سرکاری پبلک سیکٹر اداروں کی موجودگی میں سرکاری پبلک سیکٹر اداروں کو غیر سرکاری کمپنیوں کے این او سی کے بوجھ تلے نہ چلایا جانا چاہیے، یہ حکومتی اداروں کی توہین کے مترادف امر ہے لہٰذا اختیاری بصیرت کے ساتھ توجہ کرتے ہوئے یہ لازم اور عوام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کر کے ہوائی اڈوں کو صوبہ بھر میں مربوط نظام کے تحت چلنے دیا جائے۔

مرزا عبدالغفار نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب فی الفور اس عوام دشمن ’’سورس آؤٹ‘‘ پالیسی کو واپس لیں، بصورت دیگر مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی۔

Exit mobile version