پنڈدادنخان میں شہریوں کے موٹرسائیکل اور رکشے چوری کرنے والے 4 چور گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکلز رکشہ اور مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف عبدالرحمٰن اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان منیر، تنویر، عبدالرحمان اور سمیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان منیراور تنویر سےچوری شدہ 2 موٹرسائیکلز اور 2 عدد رکشے برآمد کر لئے گئے۔

ملزم سمیر سے مسروقہ رقم 10ہزار روپے اورملزم عبدالرحمٰن سے پسٹل30 بوربرآمدکر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version