سابق ایس وی ٹیچر ماسٹر عاشق حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ڈھوک شاہ عارف کے رہائشی، سابق ایس وی ٹیچر (ر) ماسٹر عاشق حسین طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم ایک عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے اور گورنمنٹ ہائی سکول پھلڑے سیداں سے آٹھ سال قبل بطور ای ایس ٹی (EST) ریٹائر ہوئے تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

ان کی وفات سے علاقہ بھر میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ کی موجودہ ہیڈ مسٹریس محترمہ قدسیہ النساء کے والد گرامی تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ڈھوک شاہ عارف میں دربار عالیہ شاہ عارف بخاری کے سائے میں ادا کی گئی، جس میں محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد، علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کی امامت جامع مسجد ڈھوک شاہ عارف کے خطیب قاری شیر محمد نے کی۔

مرحوم کو ان کے سوگواران کی موجودگی میں ایک خوبصورت ابر آلود موسم اور بوندا باندی کے سائے میں سپرد خاک کیا گیا۔

Exit mobile version