پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گھر سے ناراض ہو کرراولپنڈی جانے کی کوشش کرنے والا لڑکا کے والد سے ملوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے رات کے وقت پیٹرولنگ کے دوران عبدالولید کو اکیلے پا کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتلایا کہ وہ گھر سے ناراض ہو کر راولپنڈی جا رہا ہے جس پر للِہ پولیس نے عبدالولید کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے عبدالولید کا فیملی کے ساتھ راضی نامہ کروایا اور اسے بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
