دینہ کے سماجی شخصیت ملک مقصود احمد بھاری اکثریت سے ہرل گاؤں کے نمبردار منتخب

ْٓدینہ کے سماجی شخصیت ملک مقصود احمد بھاری اکثریت سے گاؤں ہرل کے نمبردار منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نمبردار ملک فضل داد (مرحوم) کے بڑے بیٹے، نجی موبائل کمپنی کے آفیسر ملک شفقت محمود، ملک ساجد محمودکے بڑے بھائی ملک مقصود احمد موضع ہرل تحصیل دینہ کے نمبردار منتخب ہو گئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی نگرانی میں ہونے والے انتخاب میں 84 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل محمد یونس نے 44 ووٹ حاصل کئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کے لیے برابر ہوں، میرے گھر کے دروازے ہر خاص عام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، نمبرداری کا الیکشن آیاا اور گزر گیا، اپنے مرحوم والد نمبردار ملک فضل داد کے نقش قدم پر چلوں گا، کسی کو مایوس نہیں کروں گا۔
ملک مقصود احمد نے مزید کہا کہ وہ اپنے اپنی برادری کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے میرا ہر موقع پر ساتھ دیا اور نمبردار منتخب ہونے پر میری بھرپور حمایت کی۔
اس موقع پر ملک مقصود احمد کے بھائی ملک شفقت محمود، ملک ساجد محمود، بیٹے اسماعیل مقصود، حافظ علامہ حماد مقصود اور حافظ طہٰ مقصود اور ان کے چچا ملک معروف احمد اور کزن ملک عنصر معروف بھی موجود تھے۔



