اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد شروع، ڈپٹی کمشنر جہلم روزانہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے لگیں

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد شروع، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی روزانہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری افسران کو عوام کی شکایات سننے کیلئے روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ مختص کرنے اور دفتر موجود رہنے کے حکم پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ ڈی سی جہلم سید ہ رملہ علی دس سے بارہ بجے کے درمیان روزانہ درجنوں شہریوں کی شکایات سن کر فوری حل کے احکامات جاری کررہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اعلی افسران تک رسائی میں اب کوئی روکاوٹ نہیں ہے شہری مقررہ وقت میں ضلع کے کسی بھی افسر کے دفتر جا کر اپنی شکایات مسائل بارے درخواست دے سکتے ہیں جس پر فوری عمل درآمد ہو گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کے دفاتر عوام کی پہنچ سے دور تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعلی کے اس اقدام سے شہریوں کو بہت سے مسائل سے نجات ملنا شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button