دینہ میں نادرا دفتر جانے والے ڈومیلی کے شہری کی کار نامعلوم چور لے اڑے

دینہ: ڈومیلی کے علاقہ چنہوٹ کے رہائشی ثقلین رضا کی گاڑی دینہ شہر سے چوری ہو گئی۔

متاثرہ شہری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شناختی دستاویزات بنوانے کے لیے نادرا دفتر ایف آر سی برانچ آیا تھا۔ اپنی گاڑی (ایکس ایل آئی، رجسٹریشن نمبر 400-LRU، ماڈل 2004) جی ٹی روڈ پر واقع پکھی والی دربار کے قریب سروس روڈ سے تھوڑا آگے پارک کی اور دفتر چلا گیا۔

ثقلین رضا کے مطابق جب وہ تقریباً ساڑھے بارہ بجے واپس لوٹا تو گاڑی غائب تھی۔ اس نے گاڑی کو ہر ممکن جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متاثرہ شہری نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے گاڑی بازیاب کروائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button