صحافی معاشرے کی زبان، مظلوموں کی آواز اور حکمرانوں سے پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ چوہدری عابد محمود، عامر کیانی

جہلم: صحافی معاشرے کی زبان ہوتے ہیں، جو اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے چیئرمین چوہدری عابد محمود اور صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی عوام کی آواز بن کر نہ صرف ان کی ترجمانی کرتے ہیں بلکہ مظلوموں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو کر ان کی حمایت کرنا اپنے لیے اعزاز تصور کرتے ہیں۔ صحافیوں کی ذمہ داری صرف خبر دینا نہیں بلکہ معاشرے کے مسائل کو اربابِ اختیار تک موثر انداز میں پہنچانا بھی ہے۔

چوہدری عابد محمود اور عامر کیانی نے مزید کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ایک اچھے صحافی کی پہچان اُس کی مثبت صحافت ہوتی ہے۔ صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور وہ معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھا صحافی حکومت، اداروں اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے اور سماج کی امنگوں کا ترجمان بنتا ہے۔ انہوں نے تمام صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button