موڈیکا الیکٹرک بائیک کمپنی کے سیل ڈائریکٹر ایلن چین کی دینہ آمد، جدید الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے پر زور

دینہ: موڈیکا الیکٹرک بائیک کمپنی کے سیل ڈائریکٹر ایلن چین نے دینہ کا دورہ کیا جہاں سی او زین ٹریڈرز محمد الیاس ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

محمد الیاس ڈار کی خصوصی دعوت پر دینہ پہنچنے والے موڈیکا الیکٹرک بائیک کمپنی کے سیل ڈائریکٹر ایلن چین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موڈیکا الیکٹرک بائیکس جدید ٹیکنالوجی، مضبوط معیار اور بہترین کارکردگی کی بدولت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موڈیکا الیکٹرک موٹرسائیکلیں نہ صرف پاکستان بلکہ انڈونیشیا، بھارت، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک میں کامیابی کے ساتھ سپلائی کی جا رہی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

ایلن چین کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد ماحول دوست، کم خرچ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو معیاری اور قابل اعتماد الیکٹرک بائیکس میسر آ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موڈیکا بائیکس کی بیٹری کم وقت میں چارج ہو جاتی ہے جبکہ ان کی کارکردگی، خوبصورت ڈیزائن اور مضبوط میٹریل انہیں مارکیٹ میں ایک ممتاز اور قابل اعتماد برانڈ بناتے ہیں۔

اس موقع پر محمد الیاس ڈار نے کہا کہ دینہ کی عوام کیلئے جدید الیکٹرک بائیکس ایک بہترین تحفہ ثابت ہوں گی اور مستقبل میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا رجحان مزید فروغ پائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button