جہلم پولیس کے افسران اور شہداء کی فیملیز کیلئے خوشخبری، صحت و تعلیم سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ذین میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے ڈاکٹر خرم شہزاد اور پرنسپل نیشنل پبلک سکول خضر حیات کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت جہلم پولیس کے افسران، شہداء، غازیوں، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور ان کی فیملیز کو صحت، علاج معالجہ اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ان معاہدوں کے ذریعے پولیس ملازمین کو ذاتی اور خاندانی سطح پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ فورس کی ویلفیئر ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی فیملیز کو صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو عوامی و پولیس حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور اسے پولیس فورس کے مورال بلند کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button