جہلم: کنٹری ڈائریکٹر امتحانات برٹش کونسل پاکستان، امنڈا انگرام نے برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر IELTS انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک کو IELTS میں بہترین رزلٹ اور سب سے زیادہ آئلز سٹوڈنٹس پر ایوارڈ آف ایکسی لینس اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
سرفراز ملک کو برٹش کونسل کی اسلام آباد میں سالانہ تقریب میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ ایم ڈی SLS پچھلے پانچ سالوں سے لگا تار یہ ایوارڈ حاصل کر رہے ہیں۔
امانڈا انگرام کنٹری ڈائریکٹر امتحانات برٹش کونسل پاکستان نے برٹش کونسل کے وژن اور بین الاقوامی شناخت کے بارے میں بتایا جبکہ انگلش اسسمنٹ کے سربراہ توصیف الرحمٰن نے IELTS کی ہسٹری پر بریفنگ دی۔
ایم ڈی ایس ایل ایس نے بی ڈی او صبیح اعجاز اور بی ڈی ایم سید اکرام اکبر سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ برٹش کونسل کی نمایاں اچھی تبدیلیاں اور بہتری b2b پارٹنرز اور امیدواروں کے لیے بہت مددگار ہے۔
