ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو تھانہ کی صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Exit mobile version