اساتذہ کے چھٹی کی منظوری تک ڈیوٹی چھوڑنے پر کارروائی کا فیصلہ

جہلم: محکمہ تعلیم میں چھٹی کی منظوری تک اساتذہ یا ملازمین سکول نہیں چھوڑ سکیں گے، اکثر اساتذہ و ملازمین چھٹی منظور کروائے بغیر ڈیوٹیوں سے غائب ہو جاتے تھے، بغیر چھٹی کے اسٹیشن چھوڑا توپیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائیاں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں سکول سے اساتذہ کی بغیر اطلاع غیر حاضری کا معاملہ، جب تک چھٹی کی منظوری نہیں ہوگی اساتذہ و ملازمین ڈیوٹیاں نہیں چھوڑ سکیں گے۔ چھٹی کی منظوری کے بغیر ڈیوٹی چھوڑنے پر پیڈا یکٹ کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ و ملازمین کو تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اکثر و بیشتر اساتذہ و ملازمین چھٹی کی درخواست دے کر کے ڈیوٹیوں سے غائب ہو جاتے تھے۔ اساتذہ کے غیر ذمے دارانہ رویے سے سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات متاثر ہو رہے تھے۔ اگر بغیر چھٹی منظوری کے کسی بھی استاد یا ملازم نے ا سٹیشن چھوڑا تو پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔



