جہلم میں شہری کا رکشہ چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ رکشہ برآمد

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او سول لائنز عمران حسین اور ٹیم کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم راحیل شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button