پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: پکار 15 کال پر ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس کو پکار 15 پر کال موصول ہوئی کہ شہری کو ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے جس پر ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت شعیب افضل اور راشد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم شعیب افضل سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیے گئے ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو مارنے کی غرض سے فائر کیے جس سے وہ شدید مضروب ہو گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button