سوہاوہ میں مشہور زمانہ منشیات فروش لٹو گرفتار، 5 کلوگرام سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم منشیات اور اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ محمد احسن شہزاد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےمشہور زمانہ منشیات فروش زاہد فاروق عرف لٹو کو ریڈ کر کےگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے5کلو200 گرام چرس،بندوق12بور ریپیٹر،معہ کارتوس اور پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات اور اسلحہ ناجائز رکھنے کے جرائم میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر درست چالان کیا جا رہا ہے، مقدمہ کی موثر پیروی یقینی بنائی جائے گی، منشیات فروش نسلوں میں زہر گھول رہے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

دوسری جانب سوہاوہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم کو منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button