کھیوڑہ میں برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سمیت بہہ کر جاں بحق

پنڈ دادنخان کے علاقے کھیوڑہ میں شدید بارش کے باعث برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سمیت تیز پانی کی نذر ہو کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کھیوڑہ کے چوہان محلہ کے قریب پیش آیا، جہاں 18 سالہ محمد آصف ولد محمد انصر سکنہ محلہ پیر محمد بخش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر برساتی نالہ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک پانی کے شدید بہاؤ میں بہہ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان موٹر سائیکل سمیت نالہ پار کرکے دوسری جانب جانا چاہتا تھا، تاہم پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے باعث وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چند ہی لمحوں میں لہروں کی زد میں آ کر بہہ گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو نالے سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button