ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے تحصیل پنڈدادنخان ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان اعجاز احمد نے انجینئر سعید احمد کا استقبال کیا، جہاں ریسکیو اہلکاروں کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اسٹاف سے ملاقات کی اور ریسکیو سٹاف کا "ٹرن آوٹ” اور ڈسپلن چیک کیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات اور محنت کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ دورے کے دوران، انجینئر سعید احمد نے ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور ایمرجنسی آلات کا معائنہ بھی کیا۔
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اعجاز احمد نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں ریسکیو کی خدمات اور کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کو دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔
دورے کے دوران انجینئر سعید احمد نے ریسکیو کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے ریسکیو سٹاف کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔



