سال 2023ء سے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سال 2023ء سے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم تھانہ صدر پولیس کو سال 2023ء سے چوری کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے جدید سائنسی طریقۂ کار کی مدد سے اس کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کی گرفتاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مقدمے کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش ہونے والے ملزمان کو بھی ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button