جلالپور نہر منصوبے کے ذریعے 1 لاکھ 74 ہزار رقبے کو سیراب کیا جائے گا، ملک محمد اکرم

جہلم: ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) پنجاب ملک محمد اکرم نے جلالپور کندوال نہری منصوبے کے تحت کھالہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب بالخصوص جہلم اور خوشاب کی دیہی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھالہ جات کی تعمیر و اصلاح سے کاشتکاروں کے بارانی اور غیر آباد رقبہ جات کو نہ صرف قابل کاشت بنایا جارہا ہے بلکہ اس منصوبے سے دیہی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ملک محمد اکرم نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ضلع جہلم اور خوشاب کے 1 لاکھ 74 ہزار رقبے کو سیراب کیا جائے گا اور 30 ہزارایکٹر رقبہ کو لیز لینڈ لیولنگ کے ذریعے ہموار کیا جا رہا ہے۔ مزید براں اس منصوبے کے تحت 20 آبی تالاب بمع سولر سسٹم اور 485 پختہ کھالہ جات تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button