کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سنگین جرائم کے مقدمات درج کرنے کا عمل شروع کر دیا

جہلم: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے تھانوں میں سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کے باقاعدہ اندراج کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز باقاعدہ ہدایات جاری کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر میں قائم تمام سی سی ڈی تھانوں کو ابتدائی طور پر سات سنگین جرائم کے مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان جرائم میں ڈکیتی، قتل، ریپ، بدفعلی، اغواء، اغواء برائے تاوان، اور کار چوری شامل ہیں۔

ضلع جہلم میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ ضلعی ہیڈکوارٹر پر قائم کیا گیا ہے، جب کہ لاہور میں تین تھانے قائم کیے گئے ہیں۔ باقی تمام اضلاع میں فی الوقت ایک ایک سی سی ڈی تھانہ قائم کیا گیا ہے۔

سی سی ڈی کی حدود میں آنے والے متاثرہ شہری اب براہِ راست سی سی ڈی تھانوں میں اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے درج کیے گئے ان مقدمات کی تفتیش بھی اب سی سی ڈی کو منتقل کی جائے گی، جس سے تفتیشی عمل میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں دیگر جرائم کے مقدمات کا اندراج بھی سی سی ڈی تھانوں میں شروع کیا جائے گا۔ سی سی ڈی کے قیام کے بعد 15 ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button