مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار آف عجمان کے جواں سال بھتیجا انتقال کر گیا

دبئی: مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار آف عجمان کے جواں سال بھتیجے اور مسلم لیگ (ن) عجمان کے صدرچودھری شہباز غفار کے کزن محمد ارسلان مختصر علالت کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم محمد ارسلان ابوظہبی کی ایک کمپنی میں جاب کر رہے تھے، اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں دبئی کے 2 مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔

مرض کی تشخیص نہ ہونے پر انہیں بغرض علاج پاکستان منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ چند دن زیرعلاج رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم محمد ارسلان نے اپنے پسماندگان میں1 بیوہ اور 2بچے چھوڑے ہیں۔

محمد ارسلان کے انتقال پرمسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے عہدیداران، ارکان اور دوست و احباب نے چودھری عبدالغفار، چودھری شاہنواز اورچودھری شہباز غفارسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button