پنڈدادنخان میں نامعلوم چور گھر کی چھٹ پھاڑ کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لے اڑے

پنڈدادنخان: نامعلوم چور گھر کی چھٹ پھاڑ کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ کے علاقے قادرپور میں نامعلوم چوروں نے مبینہ طور پر گھر کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہوکر چار تولے سونے کے زیورات اور 4 لاکھ روپے نقدی چوری کرلی۔ واردات کے بعد چور موقع سے فرار ہوگئے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق تھانہ للِہ کی حدود میں اس سے قبل بھی پنوار، منڈاھڑ، ملیار اور دیگر علاقوں میں چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش اور عدم تحفظ کا احساس پایا جا رہا ہے۔

شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Exit mobile version