جہلم: گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافہ ہونے کے باوجود شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
حکومت نے یکم نومبر 2023 سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا، اس اضافے کا اطلاق ہونے کے بعد اب صارفین بھاری گیس بلوں کے ساتھ اپنے دل بھی تھام رہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے صارفین کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی تھی، اب رہی سہی کسر سوئی گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے ،گیس مہنگی ہونے کے باوجود بھی میسر نہیں البتہ بھاری بھر کم بل ضرور آ جاتے ہیں۔
