دینہ میں خاتون سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات چھیننے والے 2 ڈکیت گرفتار

دینہ: ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار، چھینے گئے زیورات اور دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس کو گزشتہ سال دسمبر میں شہری عاطف رشید نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسکی بیوی سے طلائی زیورات چھین لئے ہیں، دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان دلدار حسین اور محمد طارق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے چھینے گئے 2 عدد طلائی کڑے اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم واجد حسین کو گرفتار کر کے ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button