جہلم: سی ای او ہیلتھ آفس میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب، ریلی نکالی گئی

جہلم: یومِ تشکر کے موقع پر سی ای او ہیلتھ آفس جہلم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، محکمہ صحت کے افسران، اہلکاروں اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد آپریشن "بنیان المرصوص” / "معرکۂ حق” کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے وطن پر قربان ہونے والے سپاہیوں کے عزم و حوصلے کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یومِ تشکر دشمن کے خلاف قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کے حوصلے کی علامت ہے۔ ہم سب کو اس دن کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے اپنے اداروں اور وطن سے وابستگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم ایک محفوظ اور خودمختار ملک میں سانس لے رہے ہیں۔”

تقریب کے اختتام پر سی ای او ہیلتھ کی قیادت میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ صحت کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وطن سے محبت، افواجِ پاکستان کی حمایت اور شہداء کو خراج تحسین کے نعرے درج تھے۔

آخر میں وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کا ماحول جذبۂ حب الوطنی اور اتحاد و یکجہتی کے ولولے سے بھرپور رہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button