جہلم چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران کی ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے ملاقات

جہلم: ایگزیکٹو ممبران جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپوزیشن لیڈر راجہ فرخ توقیر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ممبران نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جہلم میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کاروباری طبقے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایگزیکٹو ممبر راجہ شہزاد احمد نے اس موقع پر سمال انڈسٹری کے کاروباری حضرات کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور بتایا کہ چھوٹے کاروباری افراد جو نئی انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں انہیں درپیش مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح اپوزیشن لیڈر راجہ فرخ توقیر نے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کاروباری حضرات کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے وفد کو تمام کاروباری مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلع جہلم کے کاروباری طبقے کا کردار معیشت کی ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کاروباری برادری کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے گی تاکہ ترقیاتی عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button