معروف کمنٹیٹر و رپورٹر راجہ ندیم عزیز کے صاحبزادے نے کلاس نرسری سےپہلی پوزیشن حاصل کرلی

سوہاوہ: معروف کمنٹیٹر و رپورٹر راجہ ندیم عزیز کے صاحبزادہ نے کلاس نرسری سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دارارقم سکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی شاندارتقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب میں ننھے منے بچوں نے مختلف ٹیبلوپیش کئے۔تقریب میں چوہدری سعید ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر تمام کلاسسز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں اسناد اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور خوبصورت ٹرافی سے تقسیم کیں۔جہاں معروف کمنٹیٹراور رپورٹر راجہ ندیم عزیز کابیٹا سمیع اللہ ندیم نے نرسری کلاس سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ٹوٹل 400میں سے 400نمبراورگریڈ A+ سمیع اللہ ندیم نے حاصل کئے۔ کامیابی پروالدین نے مبارکباد دی۔ نقدی گفٹس بھی دیئے۔



