جہلم میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار ایک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔

جہلم: جی ٹی روڈ پر کشمیر کالونی کے سامنے ایک کار موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کلابازیاں لگاتے ہوئے الٹ گئی اور مخالف سمت پر جا گری۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب جی ٹی روڈ پر اسکولوں کے لگنے اور چھٹی کے اوقات میں شدید رش تھا، جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں دشواری کے باعث یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔ شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری اقدامات کر کے سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

شہریوں نے بتایا کہ سکولوں میں چھٹی کے اوقات ایک ہی ہونے کی وجہ سے صبح کے وقت جی ٹی روڈ پر شدید رش ہوتا ہے، جس کے باعث روزانہ ایسے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی جائے یا ہیوی ٹریفک کے داخلے پر ایک گھنٹے کے لیے پابندی لگائی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version