دینہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد اشرف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ متحرک ہے۔



